داعش نے عراقی انتخابات کے دوحامیوں کو فائرنگ سے قتل کردیا،ویڈیو جاری

عراقی حکومت ایران کی ایجنٹ ہے ، صوتی پیغام میں داعش کے ترجمان ابو الحسن المہاجرکی گفتگو

اتوار اپریل 11:10

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) شدت پسند تنظیم داعش کی ترجمان نیوز ایجنسی اعماق نے ایک وڈیو ٹیپ جاری کی ہے، ٹیپ میں تنظیم کے جنگجوؤں کو عراقی صوبے صلاح الدین کے قصبے طارمیہ میں دو افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ۔ یہ دونوں افراد آئندہ ماہ مقررہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لیے لوگوں کو دعوت دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس سے قبل داعش تنظیم رواں ہفتے یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے دوران پولنگ مراکز پر حملے کرے گی۔ ایک صوتی پیغام میں داعش کے ترجمان ابو الحسن المہاجر نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کی ایجنٹ ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ 12 مئی کو مقررہ عراقی انتخابات میں خود کو نامزد کرنے والے یا ووٹ ڈالنے والے ہر شخص کو نشانہ بنایا جائے گا۔عراقی عہدے داران کا کہنا تھا کہ پولنگ مراکز کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔