بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نفرت انگیز بیانات دینے میں سب سے آگے

نفرت انگیز بیانات پر 58 ارکان پارلیمنٹ پر مقدمات درج،27 کا تعلق بی جے پی سے ہے،ریفارمز تنظیم

اتوار اپریل 11:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) بھارتی حکمرا ن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت انگیز بیانات دینے والی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نامی تنظیم کی تحقیق میں کہاگیاکہ نفرت انگیز بیانات دینے کے سب سے زیادہ کییسز بی جے پی کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔تحقیق کے مطابق نفرت انگیز بیانات پر 58 ارکان پارلیمنٹ پر کیسز کئے گئے ، ان میں 27 کا تعلق بی جے پی سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے نمائندوں کو ٹکٹ دیکرسیاسی جماعتیں مختلف برداریوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں معاون ثابت ہورہی ہیں، تنظیم نے ان تمام سیاسی نمائندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہی-

متعلقہ عنوان :