دنیا بھر میں موبائل ایپ ڈویلپر کی مانگ میں اضافہ

اتوار 29 اپریل 2018 11:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) موبائل کے روزانہ بڑھتے استعمال سے اب شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہوگا جس کے لئے ’موبائل ایپ ‘نہ بنایا گیا ہو۔ملک و بیرون ملک میں ہزاروں ماہرین روزانہ کسی نہ کسی سروس یا پروڈکٹ کے لئے موبائل ایپ پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی طرف سے موبائل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ایپ کے ذریعے گاہک اورسروس کے صارفین تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔

ان کے ذریعے ایپکے صارفین اپنی ضرورتوں کے مطابق کمپنیوں کو آرڈر دیتے ہیں اور اسی کے ذریعے خدمات اور مصنوعات کی خریداری اورپیسوں کی ادائیگی بھی ہو جاتی ہے۔ان ایپ کے ذریعے بہت سے کام کسی طرح کی تکلیف اٹھائے بغیر ہو جاتے ہیں اور وقت ہی نہیں پیسوں کی بھی بچت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ای کامرس کے ساتھ منسلک کمپنیوں نے تو اب اپنی ویب سائٹ کی بجائے صرف ایپ کے ذریعہ ہی صارفین کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہے۔

تعلیمی ادارے اور بڑی بڑی تنظیموں کے لئے بھی ایپ کا فروغ بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ بنیادی طور پر ایپ ایک قسم کا چھوٹا کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے جس کا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا گھڑیوں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایپ مختلف طرح کے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہیلتھ کیئر ، شاپنگ، گیمس کھیل وغیرہ۔ بہت سے ایپس تو موبائل فون کے ساتھ ہی آتے ہیں جبکہ دیگر ایپ کو گوگل پلے اسٹور وغیرہ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :