بھارتی حزب اختلاف کے باعث 6 روز سے لوک سبھا میں کارروائی معطل

اتوار 29 اپریل 2018 11:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بھارت میںکانگرس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی ای) کی اتحادی پارٹی کے الگ الگ امور پر زبردست ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا میں مسلسل چھٹے دن کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور اجلاس پورے دن کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بار اجلاس ملتوی کئے جانے کے بعد ایوان کی کارروائی جیسے ہی پھر سے شروع ہوئی تو مختلف جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں بینر اور تختیاں لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے سپیکر کی کرسی کے نزدیک پہنچ گئے۔جس پر سپیکر کو ایک بار پھر کاروائی معطل کرنی پڑی۔

متعلقہ عنوان :