پٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ اور مصنوعی ہیں ، امریکی

اتوار اپریل 11:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں بے انتہا زیادہ اور مصنوعی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح ذکر ہے رواں ماہ کے دوران امریکی تیل کے ذخائر پچھلے 5 برس کے مقابلے میں اپنی اوسط سطح سے کم ہوگئے ہیں ، رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیل کی عالمی منڈی میں نارتھ سی آئل کے سودوں میں 28 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودوں میں بھی18سینٹ کی کمی ریکارڈ گئی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو نومبر2014 کے بعد، تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔اس صورتحال کے باوجود تیل پیدا کرنے والے دو بڑے ملکوں روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔