سلونا ہرکوگ اور پالین پرمینٹائر استنبول اوپن کے فائنل میں داخل

اتوار اپریل 11:30

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) سلونا ہرکوگ اور پالین پرمینٹائر نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل فرانس کی پالین پرمینٹائر نے رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں سلووینیا کی سلونا ہرکوگ نے یونان کی ماریہ سکاری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :