کیرولینا پلسکووا اور کوکو وینڈوئے سٹٹ گارٹ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 29 اپریل 2018 11:30

سٹٹ گارٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کیرولینا پلسکووا اور کوکو وینڈوئے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے اینٹ کونٹاویٹ کو 6-4 اور 6-2 سے ہرایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کی کوکو وینڈوئے نے فرانس کی کیرولین گریشیا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔

متعلقہ عنوان :