فلپائنی صدر کی کویت میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو انخلاء کی ہدایت

اتوار 29 اپریل 2018 11:30

فلپائنی صدر کی کویت میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو انخلاء کی ہدایت
منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کویت میں مقیم اپنے تمام تارکین وطن ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد وہاں سے واپس آ جائیں۔عالمی ذرائع ابلاگ کے مطابق انھوں نے اپنی نشری تقریر میں فلپائنی تارکین وطن سے یہ اپیل کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ حب الوطنی کا احساس کرتے ہوئے وطن واپس آجائیں ۔

انھوں نے کہا کہ جو کچھ رونما ہو رہا ہے،وہ ا سے زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

فلپائنی صدر نے کہا کہ وہ کویتی حکومت سے یہ کہنا چاہیں گے کہ وہ بظاہر ہم سے انتقام لے رہی ہے۔وہ مزید فلپائنی شہریوں کو کویت نہیں بھیجنا چاہتے کیونکہ وہ انھیں پسند نہیں کرتے ہیں اور وہ انھیں وہاں بھیجنے پر مکمل پابندی عائد کردیں گے۔واضح رہے کہ کویت نے گذشتہ بدھ کو فلپائنی سفیر کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور منیلا میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔اس کے بعد کویت اور فلپائن کے درمیان جاری سفارتی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :