امریکا کی بحرین کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

اتوار اپریل 11:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان کے ماتحت ایک ایجنسی کے مطابق امریکا بحرین کو 90 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کے متعدد لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکا کی و دفاع کوآپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں جنرل الیکٹرک اور ٹیکسٹرون کمپنی کی بیل ہیلی کاپٹر یونٹ شامل ہیں۔پینٹا گون کا کہنا ہے کہ بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے نیٹو سے باہر امریکا کی قومی سلامتی کی پالیسی میں مدد ملے گی اور امریکا کے خطے میں اہم اتحادی ملک کو سلامتی کے حوالے سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :