سعودی فوجی دستے کی 2018 ای ایف ای ایس مشقوں میں شمولیت کے لئے ترکی آمد

اتوار 29 اپریل 2018 11:30

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سعودی عرب کا ایک فوجی دستہ ترکی کے شہر ازمیر پہنچا ہے جہاں وہ 2018 ای ایف ای ایس کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ترکی پہنچنے پر سعودی فوجی دستے کا استقبال ترکی میں متعین سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل خالد بن حسین العساف اور مشقوں کے کمانڈر نیول کرنل عبداللہ محمد الدریبی اور دیگر ارکان نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل خالد العساف نے کہا کہ ان مشقوں میں متعدد ممالک کے افواج شرکت کررہی ہیں۔ یہ مشقیں ترکی کے متعدد مقامات پر کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائیہ کے دستے حصے لے رہے ہیں۔سعودی دستے کے کمانڈر عبداللہ الدیریبی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے فائدہ اٹھانا، جوائنٹ آپریشنز، فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون اہم مقاصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :