Live Updates

پتہ نہیں یہ کس ڈھیٹ مٹی کا بنا ہوا ہے، کسی الزام کا اس پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 11:53

پتہ نہیں یہ کس ڈھیٹ مٹی کا بنا ہوا ہے، کسی الزام کا اس پر کوئی اثر ہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء)   معروف صحافی ایاز میر نے دوران پروگرام پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیڑہ غرق ہو۔ہماری اور تکالیف کم ہیں کہ عمران خان پھر کل مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ایاز میر کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت ڈھیٹ شخص ہیں۔

اس شخص کو ہم نے 1997ء میں ایسی عبرت کا نشانہ بنایا تھا۔لیکن یہ پتہ نہیں کس ڈھیٹ مٹی کا بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

21 سال ہو گئے اس نے ہمارے اقتدار کا سارا مزہ چکنا چور کر دیا ہے۔اور اب یہ کل پھر ہمارے سینے پر مونگ دلنے کے لیے لاہور میں جلسہ کرے گا۔ایاز میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بہت کوشش کی جس طرح نصرت بھٹو کی تصاویر جہاز سے گرا کر پیپلز پارٹی کو سبق سکھایا ویسا ہی کچھ عمران کے ساتھ کیا جائے۔لیکن عمران خان پتہ نہیں کس ڈھیٹ مٹی کا بنا ہوا ہے کہ کسی الزام کا اس پر کوئی اثر نہی ہو تا اور ن لیگ کی شروع کی گئی عمران خان کے خلاف مہم بھی کسی کام نہیں آ رہی۔کوئی بھی چیز آج تک عمران خان کو ہرا نہیں سکی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات