قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئی4 مئی کو ایران روانہ ہوگی

اتوار 29 اپریل 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قومی ٹیم ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئی4 مئی کو ایران روانہ ہوگی۔ پاکستان بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق آئندہ ماہ شیڈول ایشین سنوکر چیمپئن شپ 6 سے 12 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، محمد بلال، بابر مسیح اور محمد ماجد علی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ این بی پی سپورٹس کمپلیکس بلیئرڈ ہال کراچی میں زوروشور سے جاری ہے جو کہ 3 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیوئسٹس سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔