آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ 7 سے 19 مئی تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی

اتوار اپریل 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ 7 سے 19 مئی تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے کامران خلیل بطور کوچ خدمات سرانجام دیں گے۔ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطابق پہلا ایونٹ 7 سے 12 مئی تک جبکہ دوسرا ایونٹ 14 سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ایونٹس میں پاکستان،، ویتنام، بنگلہ دیش،، لبنان، ایران،، قازخستان اور منگولیا کے 2، 2 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑی 5 مئی کو تھائی لینڈ روانہ ہوں گے اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر تمام ممالک کے کھلاڑی 20 مئی کو اپنے اپنے ملک واپس آئیں گے۔ ایشین ٹینس فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کیلئے پاکستان کے کامران خلیل کو کوچ نامزد کیا ہے اور وہ آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ میں بطور کوچ فرائض سرانجام دیں گے جس کیلئے کامران خلیل 5 مئی کو بنکاک روانہ ہوں گے۔