چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں مارچ کے دوران 78.67 فیصد اضافہ

اتوار اپریل 12:00

ہانگ کانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ہانگ کانگ نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں 78.67 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات میں دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد 59.4 ٹن رہی جو کہ جولائی 2017 ء کے بعد سب سے زیادہ درآمد ہے، فروری 2018 ء کے دوران سونے کی کل درآمد 33.25 ٹن رہی تھی۔مارچ کے دوران ہانگ کانگ کے راستے سونے کی کل درآمد میں بھی اضافہ ہوا جو 61.845 ٹن رہی جبکہ فروری میں ہانگ کانگ کے راستے سونے کی کل درآمد 34.147 ٹن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :