آئی جی سی کی مکئی و گندم کی عالمی پیداوار کے اعشاریوں میں اضافے کی پیش گوئی

اتوار اپریل 12:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی اور گندم کی عالمی پیداوار کے اعشاریوں میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل گرین کونسل کی گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی عالمی پیداوار 1.054 ارب ٹن رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو سابقہ اندازے سے 2 ملین ٹن زیادہ ہے تاہم اس کی کھپت بھی بڑھ کر 1.099 رہنے کی توقع ہے۔کونسل نے سیزن کے دوران گندم کی پیداوار میں بھی اضافے کی پیش گوئی کی ہے، اس کی پیداوار 739 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو سابقہ اندازے سے 2 ملین ٹن زیادہ ہے تاہم کھپت کا اندازہ 745 ملین ٹن لگایا گیا ہے۔