چین میں مارچ کے دوران صاف شدہ تیل کے ذخائر میں کمی

اتوار اپریل 12:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران چین میں صاف شدہ تیل کے ذخائر میں کمی ہوئی جس کی و جہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث ڈیزل کی طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مارچ کے دوران چین میں ریفائنڈ آئل کے ذخائر 21.44 ملین ٹن رہے جو فروری کی سطح سے 0.55 فیصد کم رہے۔تاہم مارچ کے دوران پٹرول کی طلب میں اضافہ ہوا جو فروری کی نسبت 6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 8.64 ملین ٹن رہا۔مارچ کے دوران خام تیل کی فروخت 27.11 ملین ٹن رہی جو فروری کی مقدار 27.77 ملین ٹن سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :