چیف جسٹس ثاقب نثار کے داماد نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 12:02

چیف جسٹس ثاقب نثار کے داماد نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد خالد رحمان کو بھی فوری طلب کر لیا تھا۔جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کے داماد خالد رحمان سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کو کس نے سفارش کرنے کے لیے کہا تھا؟ آپ میرے بیٹے گھر پر ہوں گے یہاں آپ چیف جسٹس پاکستان کے سامنے موجود ہیں۔

جس پر چیف جسٹس کے داماد نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے سفارش کرنے کے لیے کہا تھا اور کہا تھا کہ میں ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کروں۔چیف جسٹس نےکہا کہ اس کیس کی مزید سماعت لاہور چیمبر میں ہو گی۔