سنجے دت ایکشن فلموں کے لئے ایک بینچ مارک ہیں، ارجن کپور

اتوار 29 اپریل 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور اداکار سنجے دت کے ساتھ ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ میں کام کرنے کے لئے بے حد پرجوش اور خوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ’’پانی پت‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش اور نروس ہیں کیونکہ سنجے دت ایکشن فلموں کے لئے ایک بینچ مارک ہیں اور ان کے ساتھ اہم ایکشن فلم میں کام کرنا خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایسی تاریخی فلموں کا اعلان ہوتا ہے تو اس کی عکسبندی کا انتظار رہتا ہے اور بطور اداکار آگے بڑھنے کے لئے آپ کو ایسی فلمیں کرنی چاہیئں۔ فلم کی کہانی 1761ء میں پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :