کرن جوہر کے ساتھ کام کرنا ہر کسی کا خواب ہے، وکی کوشال

اتوار اپریل 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار وکی کوشال نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر کے ساتھ کام کرنا ہر کسی کا خواب ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار وکی کوشال نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر کی فلم’’’راضی ‘‘ کا حصہ بننا خوشی کا باعث ہے اور جب آپ کو ’’راضی‘‘ جیسی اچھی فلموں سے اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے تو اچھے فلمساز آپ کے ساتھ فلم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم ’’من مرضیاں کی عکسبندی مکمل ہو گئی ہے جسے اب ایڈیٹنگ کے مرحلے سے گزارا جا رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ رواں سال ان کی فلمیں ’’راضی ‘‘ اور ’’من مرضیاں ‘‘ کامیاب ہوں گی۔ اداکار وکی کوشال کی فلم ’’راضی‘‘ 11مئی کو ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :