رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کا مشن ہے ،‘ملک رشیداحمدخاں

اتوار اپریل 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک کے دوران صوبہ کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان پیکیج 2018ء کی منظوری دیدی ہے‘ رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کا اہم مشن ہے ،ان مقاصد کیلئے ہرقسم کے ضروری اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنے ڈیرہ فتح پورمیں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکو مت عوام کو ماہ صیام کے دوران سستے آٹے کی فراہمی پر11ارب روپے کی خطیررقم کی سبسڈی دیگی‘ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے صوبہ بھرمیں 300 سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ 32ماڈل بازاربھی سستے رمضان بازارو ں کے طورپر کام کرینگے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں اسی وجہ سے آج عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہارکرتی ہے اورانشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ کومنتخب کرے گی۔