00 اور25ہزارروپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 2 مئی کوہوگی

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 7500روپے اور25ہزارروپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 2 مئی بروز بدھ منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت قصور ریجن کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 7500روپے کے انعامی بانڈزکی یہ رواں سال کی 11ویں جبکہ مجموعی طورپر 74ویں قرعہ اندازی ہے اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اورتیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں، اس قرعہ اندازی میں فی سیریز1700انعامات دیئے جائینگے۔

25ہزار روپے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسراانعام 3لاکھ 12ہزار روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 12ویں قرعہ اندازی ہے۔

متعلقہ عنوان :