جڑی بوٹیوں پر قابوپانا کیڑوں کے تدارک کیلئے بہترہے،زرعی ماہرین

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑی بوٹی مارادویہ کوملاکر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیادہ ہیں اسے تکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میں جدت قرار دیاگیاہے‘فصلوں کی بہتر خوراک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے ماردوائی کا استعمال کرناپڑتاہے ‘اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادویہ کے بغیرکسانوں کی کھادپر کی گئی سرمایہ کاری ضائع ہوجاتی ہے‘نئی اگنے والی بوٹیں ایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے اسکے کہ اس کو خوراک میں کمی لاکر کسی اورذریعے سے ختم کی جائے کیونکہ یہ دوائی پودے کی بیرونی جلدمیں داخل ہوکر اپنا اثردکھاتی ہے، بہت سی جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کے لئے فصلوں کے پودوں سے بہترمقابلے کی طاقت رکھتی ہے اسلئے شروع کے چھڑکائو میں کھادکااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کرپودے کے بیج کے قریب کریں تاکہ وہ کھاد سے بھرپور استفادہ کرسکے‘ جڑی بوٹی اورکیڑے مار ادویہ کو پودے کے شروع کے دنوں میں چھڑکاجاتگاہے اگر چھڑکا ئوکا وقت اورپو دوں کے نکلنے کاوقت ایک ہوجائے اور مطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہوتو کیڑے مار اور جڑی بوٹی مار ادویہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیاجاسکتاہے‘ جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اور فصل کوبہتر خوراک فراہم کرنے کا نظریہ کافی فرو غ پاچکاہے‘جڑی بوٹیوں پر قابوپالینا کیڑوں کے تدارک کیلئے بہترہے۔