محکمہ زراعت کی ٹماٹرکے کاشتکاروں کو آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتوار اپریل 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15 سے 20روزکے اندر کے بعد پانی دیاجائے اور ٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ گوڈی کرت وقت ٹماٹر کے پودوں پرمٹی چڑھادیں اورپودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گرکر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیو ں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کاسپرے کریں اور اگرانہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو فوری ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :