گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے ، ماہرین صحت

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے ، ماہرین صحت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کینسر کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنے کا رس شدید گرم موسم میں انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھنے، نظام ہضم کی درستگی اور خوراک کو با آسانی ہضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ گنے کا رس شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ گردوں کی صحت کے لئے بھی اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کا رس انسانی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :