پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کا دن یکم مئی کو منایا جائے گا

اتوار اپریل 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) دنیا بھر میں ہر سال مئی کے پہلے منگل کو ’’دمہ کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ رواں سال یہ دن یکم مئی کو منایا جائے گا۔ دمہ کا عالمی دن منانے کا آغاز 1998ء میں ہوا تھا اور ہر سال اس دن کی مناسبت سے موضواع کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اس دن کا موضوع ’’آپ اپنے دمہ پر قابو پا سکتے ہیں‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد مرض کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ اس کے سدباب اور علاج معالجہ کے حوالے سے شعور اجاگر کر کے اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پروگرامز، تقریبات اور واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :