ایران میں داعش کے حملے کے 26ملزمان کا مقدمہ شروع،آٹھ کی پیشی

ملزمان پرداعشی کا رکن ہونے،اسلحہ اسمگلنگ ،ایران میں غیرقانونی داخل ہونے کے الزامات ہیں،عدالتی حکام

اتوار اپریل 12:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ایران کی ایک انقلابی عدالت میں اٴْس دہشت گردانہ مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے، جس میں ڈیڑھ درجن افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ برس ہونے والے اس حملے میں چھبیس مشتبہ افراد کو نامزد ملزمان میں شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں سے آٹھ ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ ان افراد کو دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کے ساتھ اسلحے کی اسمگلنگ اور ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مقبرے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایران میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔