کھوئی رٹہ ‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھناں کے صدر معلم سکندر حیات راجہ ڈپٹی ڈی ای او کوٹلی تعینات

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھناں کے صدر معلم سکندر حیات راجہ ڈپٹی ڈی ای او کوٹلی تعینات بڑے وفد کے ہمراہ حاضری دی ڈپٹی ڈی ای او سکندر حیات راجہ نے حاضری کے دوران اپنے پیغام میںکہا کہ اساتذہ انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں وقت کی پابندی کا خیال رکھیں دیگر سرگرمیوں کو ترک کر کے صرف اور صرف بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں انھوں نے مزید کہا کہ وہ دفتر میں کم اور فیلڈ میں زیادہ جائیں گے اے ای اوز صاحبان اپنے اپنے حلقہ کے سکولوں کی کارکردگی سے راقم کو اگاہ کریں تدریس کے سلسلہ میں کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :