وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ برطانیہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا ‘راجہ امداد علی طارق

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سابق اُ مید وار اسمبلی ومسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے مرکز ی رہنما راجہ امداد علی طارق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ برطانیہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا ۔ہم کامیاب دورے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیرنے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور انکا برطانیہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیراور کشمیریوں کی جدوجہد کیلئے دنیا کے ہر فورم پر متحرک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سے تحریک کو نئی جہت ملی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کشمیریوں اور دیگراقوام بڑی تعداد میں بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں ۔