فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے سے میوزک سمیت دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے‘ سائرہ نسیم

پرستاروں کی چاہت ،تحسین ہی اعزازات ہیں ،حال ہی میں ریلیز ہونے والے گیت کو بیحد پسند کیا جارہا ہے‘ گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پرستاروں کی چاہت اور تحسین ہی سب سے بڑے اعزازات ہیں ،ہمیشہ معیاری شاعری پر گیت پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمیشہ پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے گیت پیش کئے ہیں اور میرے پرستارو ں میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والے گیت کو بیحد پسند کیا جارہا ہے جس سے مجھے نیا جذبہ ملا ہے ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری آرہی ہے جس کے لا محالہ میوزک سمیت انڈسٹری کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد بیرون جائوں گی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :