عوام آئندہ عام انتخابات میں کسے ووٹ دین، اداکارہ ثناء نے بتا دیا

اتوار 29 اپریل 2018 12:30

عوام آئندہ عام انتخابات میں کسے ووٹ دین، اداکارہ ثناء نے بتا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ عوام کو آئندہ عام انتخابات میں اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، ہمیں ذات برادری سے باہر نکل کر ملک و قوم کا مستقبل سنوارنے کا ایجنڈا دینے والوں کو ایوانوں میں پہنچانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہاکہ بہت سے ممالک جو ہم سے بعد میں آزاد ہوئے لیکن وہ ترقی کے میدان میں ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں جبکہ ہم بد قسمتی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے ۔

جمہوریت کو کسی ایک خاص طبقے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ثمر آور ہونا چاہیے ۔ عوام ان لوگوں کو ووٹ دیں جو تعلیم کو اپنے منشور میں ترجیح دیں ۔ عوام کو ووٹ ڈالنے کے بعد خاموش نہیں ہونا چاہیے بلکہ وعدے پورے نہ ہونے پر جو بھی حکمران ہوں ان کا محاسبہ بھی ہونا چاہیے ۔