پی ٹی آئی کو فصلی بٹیروں اور پیپلز پارٹی کو زخمی بٹیروں کی تلاش ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء)   معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فصلی بٹیروں کی تلاش ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو زخمی بٹیروں کی تلاش ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے جو بھی رہنما جا رہا ہے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حامد میر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو اب ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کی پارٹی ہی نہیں رہی ایک وقت تھا نعرہ لگتا تھا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر ہے۔اور اب پیپلزپارٹی تحریک انصاف کا چھان بُورہ لیتی جارہی ہے۔جن لوگوں کو عمران خان نے ضمیر فروشی کے الزام میں نکالا۔انہیں پتہ ہے کہ ہمیں ٹکٹ نہیں ملنا اس لیے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔اور آصف علی زرادری نے بھی انہیں گلے لگا لیا۔۔حامد میر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فصلی بٹیروں کی تلاش ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو زخمی بٹیروں کی تلاش ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: