مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کمیشن نے قابض انتظامیہ سے 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران کشمیری جوانوں کے قتل کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن نے قابض انتظامیہ سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران بڑے پیمانے پر کشمیری جوانوں کے قتل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ علاقے کے چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ3جون سے قبل ایک تفصیلی رپورٹ کمیشن میں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کمیشن نے قابض انتظامیہ کو نوٹس جاری کرنے کا یہ اقدام انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے کمیشن میں دائر ایک عرضداشت کی سماعت کے بعد اٹھایا۔ محمد احسن اونتو نے اپنی عرضداشت میں کہا ہے کہ 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کے طاقت کا وحشیانہ کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو شہید ، زخمی، معذور اور بصارت سے محروم کیاجس کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔عرضداشت کی سماعت کے دوران محمد احسن اونتو کے علاوہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل او ر چیف پراسکوٹنگ افسر بھی کمیشن میں موجود تھے۔عرضداشت کی اگلی سماعت 2جون کو مقرر کی گئی ۔