فلموں میں ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں جن میں پرفارمنس کی گنجائش زیادہ ہو، ہما قریشی

اتوار اپریل 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں جو لوگوں کو متاثر کرے اور ان میں پرفارمنس کی گنجائش زیادہ ہو۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں چھوٹے یا مرکزی کرداروں کے لئے حامی نہیں بھرتیں بلکہ وہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں جو لوگوں کو متاثر کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں کردار چھوٹے نہیں ہوتے بلکہ لوگ چھوٹے ہوتے ہیں اور وہ صرف ایسے کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں جس میں پرفارمنس کی گنجائش بہت زیادہ ہو اور جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔

متعلقہ عنوان :