ہیرٹیج ٹریل منصوبے پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے ،زاہد مہمند

اتوار اپریل 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تاجر برادری نیگھنٹہ گھر کے تاجروں نے ہیرٹیج ٹریل منصوبے پر ترقیاتی کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف بازاروں کے تاجروں زاہد مہمند ‘ دائود خان اور خالد خان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم منصوبے پر جاری ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے سے ایک طرف لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب تاجروں کے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ بازار میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جس کے براہ راست برے اثرات کاروبار پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام کو تیز کیا جائے تاکہ تاجروں کو کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

متعلقہ عنوان :