ہائی سکول بادامہ سنٹرل کرم میں سپورٹس گرائونڈ کی تعمیر

اتوار اپریل 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پولیٹیکل انتظامیہ نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول بادامہ سنٹرل کرم میں سپورٹس گرائونڈ کی تعمیر و بحالی پر مشتمل ایک منصوبہ مکمل کیا ہے۔ یہ منصوبہ ڈریسنگ روم ، گارڈز روم، سٹور روم،261میٹر سیٹنگ سٹیئرز کی تعمیراور گرائونڈ کی ہمواری پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اس سکول اور ارد گرد کے علاقے میں کھیلوں کے انعقاد میں مدد ملے گی۔

ایک اور منصوبے کے تحت پولیٹیکل انتظامیہ نے پولیٹیکل کمپائونڈ میں واقع جرگہ ہال کی مرمت و بحالی مکمل کی ہے۔یہ منصوبہ دو کمروں اور دو دفاتر کی بحالی اور فرنیچر کی فراہمی پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے تحت جرگہ ہال کو 255 کرسیوں، تین ٹیبل،سائونڈ سسٹم،ایک پوڈئم،پردوں کے 15سیٹ اورایک5کے وی اے جنریٹر کی فراہمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :