گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکو گیت مقابلہ

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکو گیت کا ابتدائی مقابلہ’’ ہندکو چھنکار‘‘ پشاور میں منعقد ہوا، مقابلے میں میں پشاور،مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباداور کوہاٹ سے 30سے زائد شوقیہ فنکاروں نے حصہ لیا اور ہندکو ،پنجابی اور سرائیکی گیت پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چیئرمین گندھارا ہندکو بورڈ ڈاکٹر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری محمد ضیا ء الدین ،ایگزیکٹو ممبران سید کامران شاہ، ضیاء الحق سرحدی ،سکندر حیات سکندر،تسلیم حسین ایڈووکیٹ ،گندھارا ہندکو بورڈ مانسہرہ چیپٹر کے صدر محمد اختر نعیم ،پاکستان ٹیلی ویڑن کے سینئر پروڈیوسر قاضی جنید،معروف ہندکو اردو ڈرامہ نگار نذیر بھٹی اوردیگر موجود تھے۔

مقابلے میں گلوکاروں نے بھرپور فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد سمیٹی۔ مقابلے میں اسلام آباد کے محمد کاشف نے پہلی ، کوہاٹ کے علی عبدا نے دوسری ، پشاور کے محمد عاکف نے تیسری جبکہ پشاورہی کے گوپال نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اورانعامات کے حقدار قرار پائے۔