اپریل کے پہلے ہاف کے دوران برازیل کے وسطی جنوبی علاقے میں گنے کی

کرشنگ میں تیزی ،ایتھنول کی پیداوار میں بھی اضافہ

اتوار 29 اپریل 2018 13:00

سائو پالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء)ماہرین نے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے دوہفتوں کے دوران برازیل کے وسطی جنوبی علاقے میں گنے کی کرشنگ میں تیزی آئی جس سے ایتھنول کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کی تنظیم ’’ یونیکا ‘‘ کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے پہلے ہاف کے دوران برازیل کے وسطی جنوبی علاقے میں شوگر ملوں نے 22.21 ملین ٹن گنا کریش کیا جو اپریل 2017 ء کے پہلے ہاف کی مقدار 17.7 ملین ٹن سے کہیں زیادہ ہے۔

گنے کی 68.5 فیصد مقدار کو ایتھنول کی پیداوار کے لیے مختص کردیا گیا جس سے اس کی پیداوار 44.6 فیصد اضافے کے ساتھ 993 ملین لیٹر رہی۔گنے کی بڑے پیمانے پر کرشنگ کے باوجود چینی کی پیداوار7 لاکھ 14 ہزار ٹن پر مستحکم رہی جس کی وجہ ملوں کی جانب سے بائیوفیول کی پیداوار پر فوکس ہے جو ان کے لیے نسبتا زیادہ منافع بخش ہے۔