ارجنٹائن کی سیزن 2017-18 ء کی سویابین کی فصل کی نصف سے زیادہ کٹائی

مکمل،اوسط پیداوار 2.4 ٹن فی ہیکٹر رہی

اتوار اپریل 13:00

بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)ارجنٹائن نے کہا ہے کہ سیزن 2017-18 ء کی سویابین کی فصل کی نصف سے زیادہ کٹائی مکمل کرلی گئی ہے جس کی اوسط پیداوار 2.4 ٹن فی ہیکٹر رہی ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بیونس آئرس گرین ایکسچینج کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2017-18 ء کی سویا بین کی پیداوار کی کٹائی کا عمل نصف سے زیادہ مکمل کرلیا گیا ہے۔اول اوقات میں کاشت کردہ (اگیتی )سویا بین کی فصل کا 65.5 فیصد جبکہ ملک کی مجموعی فصل کا 54 فیصد سے زیادہ حصے کی کٹائی مکمل کرلی گئی ہے جس کی اوسط پیداوار 2.4 ٹن فی ہیکٹر رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جوں جوں کٹائی کا عمل آگے جائے گا فی ہیکٹر پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے جس کی وجہ ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات ہیں۔