بھارتیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 13:07

بھارتیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) پاک بحریہ کا عظیم کارنامہ سامنے آیا ہے۔جب دشمن ملک بھارت پر مشکل آئی تو پاک بحریہ کے نوجوان فرشتہ بن کر مدد کے لیے پہنچ گئے۔پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتیوں کی مدد کی۔تو بھارتیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کر دئیے۔

(جاری ہے)

پاک پحریہ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے مشکل میں پھنسی بھارتی کشتی کو مدد فراہم کی۔

کھلے سمندر میں بھارتی کشتی 8روز سے بے یارود مددگار پھر رہی تھی۔بھارتی ماہی گیر کشتی ’ایس ٹی مارس‘ کا انجن خراب ہو چکا تھا۔بھارتی کشتی پر عملے کے 12 افراد سوار تھے۔کشتی پر خورودنی اشیاء، طبی امداد اور کشتی کو مرمت کی اشد ضرورت تھی۔اطلاع ملتے ہی پی این ایس عالمگیر کشتی کے قریب پہنچا۔اور کشتی میں موجود لوگوں کر مدد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :