امبور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس مظفرآباد نے سٹی اسکین مشینوں کی خریداری کیلئے رکھے گئی 11کروڑ سے زائد کی رقم چوہے کھاگئے یا پھر مینجمنٹ پتہ نہ چل سکا

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) امبور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس مظفرآباد نے سٹی اسکین مشینوں کی خریداری کے لئے رکھے گئی 11کروڑ سے زائد کی رقم چوہے کھاگئے یا پھر مینجمنٹ پتہ نہ چل سکا جبکہ مشینری نہ ہونے کے باعث مریض رلنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے دو بڑے ہسپتالوں میں سے ایک عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس امبور میں گزشتہ عرصے سٹی اسکین مشینوں کی خریداری کیلئے 11کروڑ روپے رکھے گئے تھے جن سے سٹی اسکین کی مشینیں خرید کر مریضوں کا علاج و معالج کیا جانا تھا مگر اچانک ہی رکھنے جانے والے 11کروڑ روپے خزانے سے لاپتہ ! مینجمنٹ بھی جواب دینے سے قاصر اب یہ علم نہیں ہے کہ یہ رقم چوہے کھاگئے یا پھر مینجمنٹ نے بندر بانٹ کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے جبکہ امبور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے سٹی اسکین کی مشینیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو راولپنڈی اور ایبٹ آباد ریفر کیا جارہا ہے جبکہ جن کے پاس گنجائش نہیں وہ بچارے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںجبکہ اِ س وقت تک نہ تو 11کروڑ کی رقم کا پتہ چل سکا نہ ہی کسی ادارے نے تحقیقات کی جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :