حلقہ ایک کوٹلہ سمیت سید پور،پینٹھ سڑکوں اور پل کی منظوری کروانے میں مختلف گروپس متحرک

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) حلقہ ایک کوٹلہ سمیت سید پور،پینٹھ سڑکوں اور پل کی منظوری کروانے میں مختلف گروپس متحرک جن کا حکمران جماعت سے تعلق بتایا جاتا ہے چندہ کرکے ہزاروں روپے ہڑپ کرگئے ، وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے سید پور ، پینٹھ میں بعض ایسے افرا د متحرک ہوگئے ہیں جو وزیر حکومت کے اسٹا ف کے ساتھ منسلک ہونے کا دعوہ کرتے ہیں ، وہاں اُنہوں نے درہ کے مقام پر پل کی منظوری کروانے کیلئے عوام سے چندہ لے کر پل منظور کروانے کا دعوہ کیا ہے ، اِس گروپ نے عوام سے کہا کہ وزیرحکومت کی جانب سے باقاعدہ منظوری دی جائیگی جس میں درہ تا کلتھیاں روڈ اور پل کی منظوری شامل ہے جبکہ عوام سے چندہ کی رقم لے کر ہڑپ کرنا سوالیہ نشان ہی وزیر حکومت کو فوری طور پر نوٹس لے کر ایسے گروپ کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنی چاہیے جو وزیر حکومت کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :