مظفرآباد‘ ٹیلی نار کی 3G/4Gسروس عوا م کیلئے وبال و جان بن گئی

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ٹیلی نار کی 3G/4Gسروس عوا م کیلئے وبال و جان بن گئی ! نہ میسج بھیجا جاسکتا ہے نہ ہی با ت مکمل ہوتی ہے ،ْ پیکج کے نام پر دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹا جارہا ہے دارلحکومت مظفرآباد میں گنجائش سے 10گناہ زیادہ سمیں فروخت کرکے سروس کو مال گاڑی سے منسلک کردیا ، صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی نار اپنی سروس بہتر نہیں کرسکتی تو آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کی عوام بائیکارٹ کرکے سمیں جلانے پر مجبور ہوجائیگی جس کی ذمہ داری ٹیلی نار مینجمنٹ پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد سمیت دیگر مقامات پر ایک طرف تو ٹیلی نار کی جانب سے دعوہ کیا جاتا ہے آزادکشمیر کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے 3G/4Gکا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ ٹیلی نار کی بہتر سروس عوام کو فراہم کی گئی ہے جو کہ ہوائی ثابت ہوگئی ہے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں بلخصوص چہلہ بانڈی میں ناقص سروس کے باعث نہ تو میسج ہوسکتا ہے اور نہ ہی بات مکمل ، بار بار ابطہ منقطع ہونے سے صارفین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، نہ تو ہیلپ لائن پر مسائل حل ہوتے ہیں او رنہ ہی فرنچائزپر جاکر عملہ صارفین کو مطمئن کرسکتا ہے جبکہ ایک سروے کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ٹیلی نار کے کنکشن جتنے صارفین کی ضرورت تھی اُس سے دس گناہ زیادہ صارفین کو دیے گئے ہیں جس کے باعث سروس پر لوڈ پڑنے کی وجہ سے سروس کام نہیں کررہی اگر ٹیلی نار کی مینجمنٹ سروس کو بہتر نہیں کرسکتی تو ٹیلی نار کا آزادکشمیر میں خاتمہ کرکے صارفین کو ذہنی اذیت سے بچائیں جبکہ 3Gاور4Gکی سروس بھی وبال و جان بن گئی ہے ! اگر ٹیلی نار کی مینجمنٹ نے ٹیلی نار کی سروس بہتر نہ کی تو صارفین سمیں فرنچائز کے سامنے جلا دیں گے جس کی ذمہ دار ٹیلی نار مینجمنٹ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :