حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی گائوں بھیڑی ڈبریال کے رہائشی 25سالہ عامر مقبول کی خودکشی یا قتل 24گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس معاملات حل نہ کرسکی

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی گائوں بھیڑی ڈبریال کے رہائشی 25سالہ عامر مقبول کی خودکشی یا قتل 24گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس معاملات حل نہ کرسکی ، ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس کی جانب سے تحقیقات ،پوسٹ مارٹم کے بعد شروع کی جائیگی جبکہ مقتول 2ماہ پاک فوج کی ٹریننگ بھی کرچکے ہیں ، گانے کا شوق بھی رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی گائوں بھیڑی ڈبریال کے رہائشی 25سالہ عامر مقبول جس کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی جس کو 24گھنٹے گزر گئے اصل معاملات سامنے نہ آسکے ، مقتول نے خودکشی کی ہے یا پھر قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے جبکہ پولیس موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اپنی طویل میں لے کر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردی گئی ہے جس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس اپنا لائحہ عمل طے کرے گی جس کے بعد ہی پتا چلے گا کہ مقتول نے خودکشی کی ہے یا پھر قتل جبکہ 25سالہ عامر مقبول خان پاک فوج میں دو ماہ کی ٹریننگ بھی کرچکے ہیں جبکہ سنگر بننے کا شوق رکھتے تھے ۔