مظفرآباد ‘یومیہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے وادی نیلم ، پیر چناسی ،سدھن گلی سمیت دیگر پر فضا مقامات کا رخ کرلیا

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں سے آنے والے یومیہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے وادی نیلم ، پیر چناسی ،سدھن گلی سمیت دیگر پر فضا مقامات کا رخ کرلیا جبکہ محکمہ سیاحت کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث انٹری پوائنٹس اور اندرون شہر کوئی گائیڈنگ کا نظام متحرک نہ ہوسکا ، سیاح اپنی مدد آپ یا عوام سے راستے پوچھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انٹری پوائنٹس اور ناقوں پر پولیس کی جانب سے ٹیکس گاڑیوں کی کوالٹی دیکھ کر وصول کیا جاتا ہے جس سے سیاح بھی پریشان ہیں ! حکومت آزادکشمیر اور وزیر سیاحت فوری طور پر نوٹس لے کر باہر سے آنے والے سیاحوں کو گائیڈ کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں جو مختلف پرفضا مقامات پر عبور رکھتے ہوئے تاکہ سیاح بھٹکنے کے بعد اپنی منزل مقصود تک آسانی سے پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری میں باہر سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے بعد پاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے آزادکشمیر سمیت مظفرآبا دکا رخ کرلیا جہاں یومیہ ہزاروں کے حساب سے سیا ح جوگ درجوگ مختلف مقامات کی طرف جارہے ہیں جبکہ ایسی صورت حال میں نہ تو حکو مت آزادکشمیر نے کوئی پالیسی اختیار کررکھی ہے نہ ہی وزیر سیاحت نے باہر سے آنے والے سیاحوں کو صحیح گائیڈ نہ کرنے کی وجہ سے اپنی مدد آپ یا شہریوں سے پوچھ پوچھ کر مختلف مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ایسی صورت حال میں محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کو اگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دیں جو مختلف علاقوں کے بارے میں عبور رکھتے ہوں اِس سے موسم گرما کے موسم میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آزادکشمیر کے اِن علاقوں کا رخ کریں گے دوسری جانب محکمہ پولیس بھی سیاحوں کی بہتری کیلئے باہر سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے تاکہ مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوسکے۔