چین، ’’چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘ میں دنیا بھر سے 1100 کمپنیوں کی شرکت کی تصدیق

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

شنگھائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چین میں نومبر میں ہونے والی ’’چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘( سی آئی آئی ای) میں دنیا بھر سے 1100 کمپنیوں نے شرکت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نمائش کے منتظمین نے ایک تقریب میں کہاکہ نومبر میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی نمائش کا رقبہ ایک لاکھ80 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کر جائے گا جس میں پہلی بار مینوفیکچرر کی نئی ٹیکنالوجی کو پیش کیا جائے گا۔تقریب میں 47 نان ایگزیبیشن کمپنیوں، سرکاری و دیگر اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :