چین، انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے شعبہ صحت کی خدمات کو فروغ دینے کے لئے رہنماء اصول جاری

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چین کی ریاستی کونسل نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے شعبہ صحت کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے رہنماء اصول جاری کیا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق رہنماء اصول جسے انٹرنیٹ پلس ہیلتھ کیئرکا نام دیا گیا ہے واضح کرتا ہے کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کو طبی اور صحت عامہ کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال میں لانا چاہیے۔

(جاری ہے)

رہنماء اصول میں طبی طریقہ کار کو فروغ دینے ، ادویات کی فراہمی میں بہتری ، بلوں کی ادائیگی ،طبی تعلیم کو آگے بڑھانے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی خدمات کی فراہمی کی وضاحت کی گئی ہے۔ مذکورہ دستاویز میں صحت سے متعلق معلومات کے تبادلے ، طبی اداروں میں خدمات کی بہتر فراہمی اور انتظام اور ڈیٹا کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔رہنماء اصول میں خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز سرحدی علاقوں میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :