انگلینڈ کی کنڈیشن مشکل ہے ،ْ کھلاڑی جلد ایڈجسٹ ہوجائیں گے ،ْامام الحق

انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کرچکا ہوں ،ْکنڈیشز میں اچھا پرفارم کرونگا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 13:20

کینٹربری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی جلد ایڈجسٹ ہو جائیں گے اور ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینٹربری میں انگلش کرکٹ کلب کینٹ کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں 61 رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بولرز کیلئے ساز گار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہوجائے گی۔امام الحق نے کہا کہ وہ انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ان کنڈیشز میں اچھا پرفارم کریں گے۔خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں فواد عالم کو نظر انداز کرنے اور امام الحق کو منتخب کرنے پر شائقین کرکٹ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹریننگ کیمپ میں دیگر کھلاڑیوں کو فواد عالم سے زیادہ بہتر پایا اور امام الحق کو منتخب کرنے کا فیصلہ دیگر سلیکٹرز کا بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :