یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سیکنڈ لیگ سیمی فائنلز کا آغاز (کل) منگل سے ہوگا

اتوار 29 اپریل 2018 13:20

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سیکنڈ لیگ سیمی فائنلز کا آغاز (کل) منگل سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریال میڈرڈ اور بائرن کے مابین میچ میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرسٹ لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے بائرن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ 2 مئی کو لیور پول اور روما کی ٹیموں کے درمیان روم میں کھیلا جائے گا۔ فرسٹ لیگ میں لیور پول نے روما کو 5-2 سے شکست دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :