ٹیم میں ویرات کوہلی ہوں یا نہ ہوں ،ْہمارا مقصد جون میں شیڈول واحد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینا ہے ،ْ افغان کوچ

اتوار اپریل 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) افغانستان کے کوچ فل سمنز نے واضح کیاہے کہ ان کا مقصد جون میں شیڈول واحد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینا ہے چاہے اس میں ویرات کوہلی ہوں یا نہ ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فل سمنز نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان کے ساتھ کھیلتا اور اس کو ٹیسٹ میں شکست ہوجاتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کوہلی کے نہ ہونے سے ہارے، یا پھر اس میں چتیشور یا راہنے نہیں تھے کیونکہ یہ بھارت کی مرضی ہے کہ وہ کس کو میدان میں اتارتا ہے، ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلے گا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی کے دورئہ انگلینڈ سے قبل کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :