آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اتوار اپریل 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلآم آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کیا، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے نائب صدر شاہد فاروق ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ خان، سیکرٹری عدنان سمیع کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر -13 اور انڈر-14 جبکہ گرلز انڈر- 14 شامل ہیں، ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :